ضلعی انتظامیہ کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر قانونی انڈور شیشہ کیفوں کیخلاف کارروائی ، 16 شیشہ کیفے سیل ، 22 افراد گرفتار
اسلام آباد
شمشاد مانگٹ
ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر قانونی انڈور شیشہ کیفوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 16 شیشہ کیفے سیل جبکہ 22 افراد کو گرفتارکرلیا ہے جن کیخلاف دو مقدمات درج کرلئے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر رات گئے غیر قانونی انڈور شیشہ کیفوں کے خلاف کریک ڈاون کیا ،جس کے نتیجے میں 16 شیشہ کیفے سیل جبکہ 22 افراد کو گرفتارکرلیاگیا۔
اے سی شالیمار کی جانب سے ای الیون میں کاروائی کی گئی جس میں 6 کیفے سیل کئے گئے اور ایک مقدمہ درج کیا گیا۔
ایف ٹین اور ایف الیون میں دوران کارروائی 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا
اے سی انڈسٹریل ایریا کی جانب سے آئی ایٹ میں کارروائی کی گئی جس میں 3 کیفے سیل اور 4 افراد کوگرفتارکیا گیا
اے سی رورل نے گلبرگ گرینز میں کاروائی کرتے ہوئے کیفے سیل کئے اس کارروائی میں 8 افراد کو گرفتار کیا گیا
سوک سینٹر میں بھی 6 کیفے سیل ہوئے اور 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا
ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے کہا ہے کہ آوٹ ڈور پرمٹ کے بغیر اسلام آباد میں شیشہ کیفے کھولنے کی اجازت نہیں
انہوں نے مزید بتایا کہ ضلعی انتظامیہ عدالتی احکامات پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنائے گی
انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرزکو ہدایت کی کہ شیشہ کیفوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھیں
Comments are closed.