کیلیفورنیا میں تقریب پر فائرنگ : اسٹاکٹن میں 4 افراد ہلاک، 10 زخمی
واشنگٹن
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر اسٹاکٹن کے ایک بینکوئٹ ہال میں خاندانی اجتماع کے دوران مسلح ملزم کی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہو گئے
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سان جوآقن کاؤنٹی شیرف آفس کی ترجمان ہیتر برینٹ نے بتایا کہ زخمیوں میں بچے اور بالغ بھی شامل ہیں، فوری طور پر زخمیوں کی ہسپتال میں حالت کے بارے میں کوئی اطلاع جاری نہیں کی گئی۔
برینٹ نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ ابتدائی اشارے بتاتے ہیں کہ یہ واقعہ کسی ہدف شدہ حملے کا حصہ ہو سکتا ہے، یہ ایک بہت ہی سرگرم اور جاری تحقیقات والا کیس ہے اور معلومات محدود ہیں۔
شیرف آفس کے مطابق فائرنگ شام 6 بجے سے تھوڑی پہلے شہر کے شمالی حصے میں ہوئی۔

Comments are closed.