کمپٹیشن کمیشن اور رئیشن اینٹی ٹرسٹ اتھارٹی کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

کمپٹیشن کمیشن اور رئیشن اینٹی ٹرسٹ اتھارٹی کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان اور روس کی فیڈرل اینٹی مونوپولی سروس نے مارکیٹ میں مسابقت کے فروغ اور پالیسی سازی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

مفاہمتی یاداشت پر کمپٹیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو اور رئیشن اینٹی ٹرسٹ اتھارٹی کے ڈپٹی سربراہ آندرے سگانوف نے دستخط کئے۔ پاکستان اور روس کے مابین انٹرگورنمنٹل کمیشن کے دسویں اجلاس کے دوران دستخط کیے گئے۔ اس تقریب میں وفاقی وزیر النامک افئیر ڈویژن اویس لغاری بھی موجود تھے۔

دونوں اداروں کے مابین یہ معاہدہ دو طرفہ تجربات، مہارت اور بہترین طریقۂ کار کے تبادلے، کارٹل کی تحقیقات، اجارہ داری کے ناجائز استعمال، مرجر کنٹرول اور دھوکہ دہی پر مبنی مارکیٹنگ جیسے شعبوں میں تعاون کا فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ادارے مشترکہ طور پر ورکشاپس، مشاورتی اجلاس، ماہرین کے تبادلے اور مشترکہ تحقیق پر کام کریں گے۔

واضح رہے کہ رئیشن اینٹی ٹرسٹ اتھارٹی 35 سال سے قائم ادارہ ہے اور اس کا دائرہ اختیار کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کے مقابلے میں کہیں وسیع ہے۔ اتھاڑتی کے ہیڈکوارٹر میں تقریباً 1000 ملازمین ہیں جبکہ کمپٹیشن کمیشن میں تقریباً 250 اہلکار کام کرتے ہیں۔

رئیشن اتھارٹی علاقائی دفاتر کارٹلائزیشن اور گمراہ کن مارکیٹنگ روکنے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔ کمپٹیشن کمیشن روسی اتھارٹی کے وسیع ریگولیٹری تجربے سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔ جلد دونوں اداروں کے درمیان مشترکہ سیشن منعقد ہوں گے۔

یہ تعاون دونوں ممالک میں ریگولیٹری ہم آہنگی، نفاذ کی صلاحیت اور مارکیٹ میں مسابقت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Comments are closed.