Share FacebookTwitterGoogle+WhatsAppEmailFacebook Messenger سری لنکن کھلاڑی دنیتھ ویلالاگے کے والد ہارٹ اٹیک سے چل بسے دبئی ایشیا کپ کھیلنے کے لیے یو اے ای میں موجود سری لنکن کرکٹر دنیتھ ویلالاگے کے والد انتقال کر گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کے خلاف میچ کے اختتام پر ٹیم منیجر نے دنیتھ ویلالاگے کو ان کے والد کے انتقال کی خبر دی۔ گزشتہ روز افغانستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں دنیتھ ویلالاگے نے 4 اوورز میں 49 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف اپنے چوتھے اوور میں دنیتھ ویلالاگے کو افغان آل راؤنڈر محمد نبی نے مسلسل 5 چھکے لگائے تھے۔ Sri Lankan player Danith Vellalagge's father passed away from a heart attack. Share FacebookTwitterGoogle+WhatsAppEmailFacebook Messenger
Comments are closed.