عدالت کا کھڑاک،اجازت دینا ہوگی،جسٹس

لاہور (زورآور نیوز ) عدالت نے لاہور کی ضلعی انتظامیہ کو پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کیلئے 72 گھنٹوں میں متبادل جگہ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی لبرٹی چوک پر جلسہ کرنے کی اجازت دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ ’9 مئی کا واقعہ لبرٹی چوک سے شروع ہوا، اس لیے جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے‘، اس پر جسٹس راحیل کامران شیخ نے ریمارکس دیئے کہ ’پھر کسی سیاست جماعت کو لبرٹی میں جلسہ کی اجازت نہیں ہوگی اور لبرٹی میں اب کوئی دوسری جماعت بھی جلسہ نہیں کر سکتی‘۔بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ جلسے کے لیے کسی متبادل جگہ کا انتخاب کرلیں، درخواست گزار آج 2 بجے ڈی سی کے دفتر جائیں اور کسی دوسری جگہ کے لیے درخواست دے دیں لیکن اگر متبادل جگہ پر بھی جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی تو پھر کوئی سیاسی جماعت جلسہ نہیں کرے گی۔قبل ازیں ڈی سی آفس نے پی ٹی آئی کی درخواست پر جواب لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروایا، جس میں پاکستان تحریک انصاف کو لبرٹی چوک میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا، اس حوالے سے عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کی درخواست کے بعد 10 اکتوبر کو تمام اداروں کا اجلاس ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے پی ٹی آئی کو جلسے کا این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا ہے کیوں کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی ورکرز اور لیڈرز احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پائے گئے

Comments are closed.