اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

ہندوکش میں 5.9 شدت کا زلزلہ، اسلام آباد، پشاور، سوات اور دیگر علاقوں میں جھٹکے محسوس

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

ملک کے مختلف شہروں بشمول اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات اور دیگر علاقوں میں جمعرات کی شام زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کے جھٹکے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، صوابی، سوات اور مضافاتی علاقوں میں واضح طور پر محسوس کیے گئے۔ جھٹکوں کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر اور عمارات سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت 5.9 اور اس کی گہرائی 111 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے، جو زلزلہ خیز خطہ تصور کیا جاتا ہے۔

تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ ہیں اور صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق، ہندوکش کے علاقے میں اس نوعیت کے زلزلے معمول کا حصہ ہیں، لیکن عوام کو چاہیے کہ وہ زلزلہ سیفٹی گائیڈ لائنز پر عمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی حکام کے ساتھ تعاون کریں۔

Comments are closed.