بنوں اور لکی مروت میں کامیاب آپریشن، 5 فتنۃ الخوارج کے دہشت گرد ہلاک
پشاور
خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور لکی مروت میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے عوام کے ساتھ ملکر کامیاب آپریشن کے دوران فتنۃ الخوارج کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ذرائع کے مطابق تختی خیل/ہوید کے سرحدی علاقے میں فتنۃ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلعی پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ طور پر ایک اہم اور فیصلہ کن آپریشن کیا۔
ڈی آئی جی بنوں سجاد خان نے کی قیادت میں ہونے والے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فتنۃ الخوراج کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ پولیس کے تمام اہلکار محفوظ رہے۔
یہ آپریشن ریجنل پولیس آفیسر بنوں سجاد خان کی براہِ راست نگرانی میں اس وقت بھی جاری ہے۔
آر پی او سجاد خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس کے جوان امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر دم تیار ہیں، اور یہ کارروائیاں اسی عزم کا عملی ثبوت ہیں۔

Comments are closed.