عدالتی نظام میں شفافیت اور بہتری کے لیے سپریم کورٹ کا 2025 اصلاحاتی اعلامیہ جاری
اسلام آباد
شمشاد مانگٹ
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سال 2025 کے عدالتی کارکردگی اور اصلاحاتی اقدامات سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے عدالتی نظام میں بہتری پر تمام ججز، ہائی کورٹس، ضلعی عدلیہ اور متعلقہ اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ میں ہونے والی اصلاحات ادارہ جاتی تعاون کا نتیجہ ہیں، جو انصاف کے نظام میں ایک نئے دور کا آغاز ہیں جب کہ ن اصلاحات کا مقصد ایسا عدالتی نظام تشکیل دینا ہے جو بروقت، شفاف اور عوام دوست ہو۔
اعلامیے کے مطابق 45 سال بعد سپریم کورٹ رولز 2025 کے نفاذ سے عدلیہ میں ڈیجیٹل دور کا آغاز ہوا ہے، نئے رولز کا بنیادی مقصد شفافیت، تیز تر انصاف کی فراہمی اور ڈیجیٹل سہولتوں کو فروغ دینا ہے۔
سپریم کورٹ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے دوران 22 ہزار 848 مقدمات دائر ہوئے جب کہ 27 ہزار 228 مقدمات کے فیصلے کیے گئے جب کہ مجموعی زیرِ التوا مقدمات کی تعداد 60 ہزار 410 سے کم ہو کر 55 ہزار 951 رہ گئی۔

Comments are closed.