جمرود ، استاد کے تشدد سے طالبعلم جاں بحق ، ملزم گرفتار

جمرود ، استاد کے تشدد سے طالبعلم جاں بحق، ملزم گرفتار

جمرود

شمشاد مانگٹ

ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں نجی اسکول کے پرنسپل کے مبینہ تشدد سے جماعت پنجم کا معصوم طالبعلم اتحاد ولد خیال مت خان جان کی بازی ہار گیا۔

واقعہ سکول اسمبلی کے دوران پیش آیا جہاں پرنسپل نے بچے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

بچے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او جمرود کو ہنگامی کارروائی کی ہدایت کی، جس پر پولیس نے صرف ایک گھنٹے کے اندر مرکزی ملزم وقار احمد کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ڈی پی او خیبر کا کہنا تھا کہ بچوں اور خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

“استاد ایک روحانی باپ ہوتا ہے، لیکن اس درندہ صفت شخص نے مقدس پیشے کو داغدار کیا ہے۔ ہم اس واقعے کو مثال بنائیں گے تاکہ آئندہ کسی کو تعلیم کے نام پر ظلم و ستم کی جرأت نہ ہو۔

Comments are closed.