مٹھی ( زورآور نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی کردار کشی کی جاتی ہے کہ ہم ڈیلیور نہیں کر سکتے۔ان الزامات کا جواب ہم نے تھر میں اپنے کاموں سے دیا۔انہوں نے مٹھی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں تھرپارکر کی عوام کا شکر گزار ہوں،مٹھی میں دیوالی سیلیبریشن میں بڑی تعداد میں شریک ہو کر پیٌلز پارٹی کا ساتھ دیا، میں ان کا شکر گزار ہوں جو شھید بھٹو اور بینظیر بھٹو سے وفادار تھے ہم سے وفا کر رہے۔ہماری کوشش ہے کہ محترمہ کے خواب کو مکمل کریں،پیپلز پارٹی نے پچھلے سالوں میں تھر میں ڈلیور کیا ہے۔پیپلز پارٹی کے بارے میں غلط فہمی پھلائی جاتی ہے،ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ ترقی کے خلاف ہیں، ہم نے تھر میں ثابت کیا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ تحت منصوبے کامیاب منصوبے ہیں۔سندھ میں ان منصوبوں کو کامیاب منصوبوں میں شمار کیا جاتا ہے،بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں بھرپور کام کیا، غربت اور بے روزگاری اس وقت اہم مسائل ہیں۔ہم سندھ کی ترقی کا خواب پورا کریں گے۔ پیپلز پارٹی کی جدوجہد جاری رہے گی۔ہمارا منشور روٹی، کپڑا اور مکان ہے۔ اگر آئندہ سندھ میں حکومت بنے گی تو کام کرکے دکھائیں گے۔ کارگردگی کے لحاظ سے پیپلزپارٹی ن لیگ اور پی ٹی آئی سے آگے ہے۔ پیپلز پارٹی نے صحت کے شعبے کو بہتر کیا۔تھرپارکر میں بچوں کی اموات کا جو مسئلہ تھا اس میں بھی 50 فیصد کمی آئی۔اعداد و شمار دیکھیں تو پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں سے پیپلز پارٹی بہتر ہے۔ سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مہنگائی اور بےروزگاری کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ تھرپارکر سے کراچی تک ریلوے لائن کا منصوبہ ہے۔
Comments are closed.