چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی سینیٹرز کے استعفے فی الحال منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا

چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی سینیٹرز کے استعفے فی الحال منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا

پی ٹی آئی کے استعفوں کے باوجود قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس جاری رکھنے کا حکومتی فیصلہ

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) ارکان کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کے باوجود حکومت نے کمیٹیوں کے اجلاس معمول کے مطابق جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی سینیٹرز کے استعفے فی الوقت منظور نہ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ پی ٹی آئی سینیٹرز کی غیر موجودگی میں بھی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس چلتے رہیں گے اور انہیں بطور چیئرمین کمیٹی مراعات جاری رکھی جائیں گی۔

چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ سیکرٹریٹ کو ضروری ہدایات دی ہیں کہ پی ٹی آئی کے استعفوں پر پارٹی قیادت سے مزید رہنمائی لی جائے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ارکان کی غیر حاضری کے باوجود اجلاس کی صدارت اپوزیشن کنونیئر کریں گے۔

مزید برآں، حکومتی ارکان کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں کورم کو یقینی بنائیں تاکہ پارلیمانی امور متاثر نہ ہوں۔

یہ حکمت عملی ایسی صورتحال میں اختیار کی گئی ہے جب پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ میں اپنا احتجاج جاری رکھا ہوا ہے اور متعدد کمیٹیوں سے اپنے استعفے دے دیے ہیں۔

Comments are closed.