اسلام آباد(زورآور نیوز) سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ چیلنج کردیا گیا ، نیب ترامیم فیصلہ کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی گئی۔ایڈووکیٹ فاروق ایچ نائیک نے عبد الجبار کی طرف سے فیصلہ چیلنج کیا ، درخواست گزار کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ سپریم کورٹ نے ہمیں سنے بغیر نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ دیا۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت نے میرے خلاف ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت کو بھجوادیا، نیب ترامیم کیخلاف درخواست میں کسی بنیادی حقوق خلاف ورزی کی نشاندہی نہیں کی گئی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ نیب ترامیم کیخلاف 15 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
Trending
- میان منظور احمد وٹو کا شمار اُن سیاست دانوں میں ہوتا ہے۔۔۔
- مقابلے میں پار کرنے کی دھمکی۔۔۔پولیس اہلکاروں نے شہری سے لاکھوں روپے لوٹ لیے
- چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی برسی پر پیغام
- گراما کی عظمت: ایک کچھوے کو الوداع، اور ایک گرم ہوتی دنیا کے لیے بیداری کا پیغام
- یونان کشتی حادثہ : غفلت اور بدعنوانی پر 13 افسران برطرف، تمام اپیلیں مسترد
- اسلام آباد ہائی کورٹ کا ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری
- عدالت کا بڑا فیصلہ : شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس بحال
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- بلوچستان میں ایڈز بے قابو ،3303 کیس رپورٹ ، ایک سال میں 452 اموات
- نوکنڈی اور پنجگور میں ایف سی پر حملے ناکام ،متعدد دہشتگرد ہلاک
فیصلہ چیلنج پہلی اپیل دائر
Prev Post
Comments are closed.