محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 6 جولائی کو ہوگا

محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 6 جولائی کو ہوگا

یکم محرم الحرام 1447 ہجری بروز جمعہ کو ہوگی ، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی

کوئٹہ

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے محرم الحرام کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں معنقد ہوا جب کہ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں ہوئے ۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ ہمیں ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں ملی ہیں،27 جون جمعہ کو یکم محرم الحرام اور یوم عاشور 6 جولائی بروز اتوار کو ہوگا۔

عاشورہ کی تعطیلات کا اعلان

عاشورے کے موقع پر ہر سال وفاقی حکومت کی جانب سے نو اور دس محرم کو تعطیل کا اعلان کیا جاتا ہے، اس بار یہ تعطیلات 5 اور 6 جولائی بروز ہفتہ اور اتوار کو ہوں گی۔

کیبنیٹ ڈویژن کے سال 2025ء کے جاری کردہ ہالیڈے کلینڈر میں بھی عاشورہ کی تعطیلات پانچ اور چھ جولائی کو ظاہر کی گئی ہیں ، وفاقی حکومت کی جانب سے جلد اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔

Comments are closed.