اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے شاندار ولیمہ: راجہ حیدر جنجوعہ کی شادی کی تقریب میں اہم شخصیات کی شرکت

اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے شاندار ولیمہ: راجہ حیدر جنجوعہ کی شادی کی تقریب میں اہم شخصیات کی شرکت

اسلام آباد

 شمشاد مانگٹ

خادم درگاہ عالیہ حضرت شاہ عبدالطیف المعروف بری امام سرکار اور باوا کلو سرکار مانسر کیمپ کے معزز رکن راجہ سرفراز اکرم کے بھتیجے اور راجہ ریاض جنجوعہ کے صاحبزادے راجہ حیدر جنجوعہ کی شادی کی تقریبات اسلام آباد میں اختتام پزیر ہو گئیں۔ ایک ہفتے تک جاری رہنے والی اس خوشی کی مناسبت سے منعقدہ دعوت ولیمہ کی تقریب اسلام آباد کی معروف مارکی میں انتہائی پُر وقار انداز میں ہوئی۔

ولیمہ کی تقریب کا ماحول خوشگوار، باادب اور محبت و اخلاص سے بھرپور تھا، جس میں شرکاء نے اس شاندار محفل کو یادگار بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ مارکی کو خوبصورت روشنیوں، تازہ موسمی پھولوں اور روایتی اسلامی آرائش سے سجا کر اسے دلکش بنایا گیا تھا۔ تقریب میں مختلف مکتبہ فکر کی اہم شخصیات نے شرکت کی، جن میں سیاسی، سماجی، اور کاروباری شخصیات شامل تھیں۔

تقریب کے دوران، راجہ سرفراز اکرم، راجہ ریاض جنجوعہ اور راجہ حیدر جنجوعہ نے خود مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ دعوت ولیمہ کے دستر خوان پر لذیذ، متنوع اور اعلیٰ معیار کے کھانے پیش کیے گئے، جو مہمانوں کی تواضع کا خاص اہتمام ظاہر کر رہے تھے۔ اس تقریب کو اسلام آباد کی تاریخ کے سب سے شاندار ولیموں میں سے ایک قرار دیا گیا۔

ولیمہ کی تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر ریلویز محمد حنیف عباسی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، علی ڈار، انجم عقیل خان، میاں محمد سومرو، ابصار عالم، علی سرفراز، وی سی ایچ ای سی ڈاکٹر شہزاد خان، چوہدری تنویر، فواد چوہدری، چوہدری عمران الیاس، راجہ حنیف ایڈووکیٹ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

دعوت ولیمہ کا ماحول نہایت خوبصورت، مرتب اور دلکش تھا۔ شرکاء نے انتظامات، مہمان نوازی اور ماحول کی بھرپور تعریف کی۔ پورے پروگرام میں نظم و ضبط کا خاص خیال رکھا گیا، اور ہر ایک شخص نے راجہ خاندان کی اعلیٰ روایات کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس نو نویلی جوڑی کو ہمیشہ خوشیوں، کامیابیوں، محبت اور برکتوں سے نوازے۔ اس شاندار ولیمے کی تقریب کو ایک نئی مثال قرار دی گئی ہے جس میں انتظامات کے ساتھ ساتھ محبت، احترام اور مہمان نوازی کے تمام اصولوں کو نمایاں کیا گیا۔

Comments are closed.