پاک فوج نے طالبان کو منہ توڑ جواب دیا، متعدد تربیتی کیمپ تباہ ، عطا تارڑ

پاک فوج نے طالبان کو منہ توڑ جواب دیا، متعدد تربیتی کیمپ تباہ ، عطا تارڑ

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

 وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے رات کی تاریکی میں حملہ کرنے والے طالبان کو بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا، اور دہشتگردی کی منصوبہ بندی میں استعمال ہونے والے متعدد تربیتی کیمپس کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ طالبان نے رات کے اندھیرے میں بلااشتعال فائرنگ کر کے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، تاہم پاک فوج نے ان کی مذموم سازش کو ناکام بنایا۔

انہوں نے کہا کہ فوجی جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو مؤثر انداز میں جواب دیا، جس کے نتیجے میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

عطا تارڑ نے واضح کیا کہ پاکستان کی سرزمین پر دہشتگردی برداشت نہیں کی جائے گی اور ہر سازش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ دشمن عناصر کی جانب سے کی جانے والی کارروائیاں ملکی خودمختاری پر حملہ ہیں، اور ان کے خلاف کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

وزیر اطلاعات نے بین الاقوامی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

Comments are closed.