شاعر مشر ق اتحاد ملت اسلامیہ کے داعی تھے، چوہدری عبیداللہ

شاعر مشر ق اتحاد ملت اسلامیہ کے داعی تھے، چوہدری عبیداللہ

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

مرکزی صدر نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز،چیئرمین کیریئر سکول اینڈ گرلز کالج چوہدری عبیداللہ نے کہا ہے کہ شاعرمشرق حضرت علامہ اقبال ( 9 نومبر 1877ء 21 اپریل 1938) کے افکار اور پیغامات میں جابجا امت مسلمہ کا درد’ اتحاد واتفاق اور یکجہتی کا پیغام ملتا ہے۔

یوم اقبال کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو عظمت رفتہ کی بحالی کے لیے اپنا رخ مکہ مدینہ کی طرف موڑنا چاہیے جب ہم ایک دوسرے کا دردمحسوس کرنے اور اس کے ازالہ کے لیے کمربستہ ہوگئے اسی روز مسلمانان عالم طاقت’ قوت اور اتحاد کی علامت بن جائیں گے ۔

چوہدری عبیداللہ نے بتایا کہ آج ہم تاریخ کے ایسے موڑ پر کھڑے ہیں جہاں صرف اور صرف ہمارا اتحاد ہی ہماری بقا کا ضامن ہو سکتا ہے۔مسلمانوں کو اتحاد و اتفاق کا درس دیتا ہے۔ جب بھی مسلمانوں نے اس مقدس کتاب کی تعلیمات پر عمل کیا، ہر میدان میں انہوں نے فتح پائی۔ ہر امتحان میں کامیابی سے سرفراز ہوئے۔ وہ دنیا کے لیے ناقابل تسخیر بن گئے۔ بھوک کی شدت بھی ان کے حوصلے پست نہ کر سکی۔

ہتھیاروں کی کمی ان کو فتح سے دور نہ رکھ سکی۔ مسلمانوں نے کم تعداد ہونے کے باوجود ہر مقام پر بہادری،شجاعت اور دلیری سے باطل کا مقابلہ کیا اور دشمن کو ناکوں چنے چبوا دیے اور جب ہم نے اس مقدس کتاب کو بھلا دیا تو ہرمیدان میں شکست ہمارا مقدر بن گئی۔ آج عالم اسلام کی حالت ہم سے چھپی ہوئی نہیں۔

ہمارا دشمن ہم کو ہی آپس میں لڑوارہا ہے اور ہم لڑ رہے ہیں لیکن آج بھی اگر ہم اپنے اسلاف کے نقش قدم پر اپنا قدم رکھیں، سنت رسول کی پیروی کریں،احکام الہی کی اطاعت کریں تو ہم اپنا کھویا ہوا مقام اور شان و شوکت پھر حاصل کر سکتے ہیں۔

مرکزی صدر نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولزنے مزید کہا کہ”خود اقبال اتحاد ملت اسلامیہ کے بڑے داعی تھے،وہ سمجھتے تھے کہ اقوام عالم میں با وقار اور سر بلند رہنے کے لیے جسد واحد کی طرح یکجا ہونا ضروری ہے۔ جہانِ عالم میں مسلمان جہاں کہیں ہیں، انہیں رنگ و نسل، ملک و مکاں اور زبان سے ماورا ہو کر عقیدہ اور کلمہ کی بنیادپر متحد ہونا چاہیے جس طرح سورہ الحجرات میں ارشاد فرمایا گیا
”بے شک مومن آپس میں بھائی بھائی ہیں”

Comments are closed.