اسلام آباد (زورآور نیوز) الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کا معاملہ،استحکام پاکستان پارٹی کو ’عقاب‘ کا نشان الاٹ کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کے انتخابی نشان سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے عبدالعلیم خان کو نوٹس جاری کررکھا تھا۔ استحکام پاکستان پارٹی نے الیکشن کمیشن سے انتخابی نشان عقاب مانگ رکھا تھا۔الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کی استدعا منظور کر لی۔سوموار کے روز چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے عقاب کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کے حوالے سے درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر پارٹی کے صدر عبدالعیلم خان کی جانب سے ان کے وکیل پیش ہونے۔
انہوں نے کمیشن کو بتایا کہ پارٹی کی جانب سے عقاب کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کے حوالے سے تین بار درخواستیں دے چکے ہیں جس پرچیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ دیگر پارٹیوں نے بھی عقاب کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کے حوالے سے درخواست کی ہے۔جس پر وکیل نے کہا کہ اس وقت کسی بھی پارٹی نے عقاب کے انتخابی نشان کے لیے درخواست نہیں دی ہے۔ ممبر پنجاب نے کہا کہ صرف ایک انتخابی نشان کیوں دینے پر زور دے رہے ہیں دیگر آپشن کیوں نہیں رکھے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اگر یہ نشان ہم نہ دیں تو کیا دوسرا نشان نہیں لیں گے۔ جس پر وکیل نے کہا کہ اس حوالے سے پارٹی سے ہدایات لیکر بتا سکتا ہوں۔ممبر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پارٹی کا چیرمین کہاں ہے۔ کیا صدر انتخابی نشان کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔ جس پر وکیل نے کہا کہ اس وقت پارٹی کے چیرمین کی سیٹ خالی ہے اور صدر کے پاس تمام اختیارات ییں اور یہ درخواست صدر کی جانب سے جاری ہوئی ہے جس پر کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے پارٹی صدر کے اختیارات کے حوالے سے ریکارڈ طلب کیا تھا۔
Comments are closed.