سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر،100 انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار کی حد بھی عبور کر گیا
کراچی
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز نمایاں تیزی آئی، 100 انڈیکس 700 پوائنٹ بڑھ کر پہلی بار ایک لاکھ 58 ہزار 700 کی حد پر پار کر گیا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کی ابتدا ہی تیزی سے ہوئی اور 100 انڈیکس ایک گھنٹے میں 700 پوائنٹس بڑھ گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب میں باہمی دفاعی معاہدہ ہونے کے بعد گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھی گئی تھی۔
گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک لاکھ 58 ہزار 82 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1775 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 57 ہزار 953 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
سٹاک ماہرین کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی وجہ پاکستان کے سفارتی اور معاشی میدان میں ہونے والی پیش رفت کو قرار دیتے ہیں جس میں سب سے نمایاں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹرٹیجک دفاعی معاہدہ ہے۔
دوسری طرف آئی ایم ایف کا مشن آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرنے والا ہے جس میں پاکستان کے ساتھ پروگرام کا جائزہ لیا جائے گا، پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کے اہداف کے مکمل ہونے کا امکان ہے جس کے پاکستان کے لیے اگلی قسط کی راہ ہموار ہو جائے گی۔
ماہرین کے مطابق پاکستان اور پولینڈ کے درمیان گیس و تیل کے شعبے میں سرمایہ کاری کے سلسلے میں بھی ایک پیش رفت سامنے آئی ہے جس کی وجہ سے تیل و گیس کی کمپنیوں کے حصص اور کاروبار میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گی ہے۔
Comments are closed.