مبینہ خود کشی کرنے والے ایس پی عدیل اکبر کی سوشل میڈیا پر پوسٹ  کئے گئے اشعار کی ٹویٹ وائرل

مبینہ خود کشی کرنے والے ایس پی عدیل اکبر کی سوشل میڈیا پر پوسٹ  کئے گئے اشعار کی ٹویٹ وائرل

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

پولیس کے اعلیٰ افسر ایس پی عدیل اکبر کی خودکشی کے واقعے نے پولیس افسران اور عوامی حلقوں میں گہرے صدمے اور افسوس کی لہر دوڑا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نے اپنی موت سے قبل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک شاعرانہ اور دل کو چُھو لینے والی پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں لکھا تھا

قید کرتا ہوں حسرتیں دل میں ۔ پھر انہیں خودکشی سکھاتا ہوں

اس پوسٹ نے ان کے دوستوں اور فالوورز کو چونکا دیا، تاہم کسی نے یہ گمان نہیں کیا کہ یہ ان کی زندگی کا آخری پیغام ثابت ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر گزشتہ کچھ عرصے سے ذہنی دباؤ اور ذاتی نوعیت کے مسائل کا شکار تھے، تاہم پولیس حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ان کے ساتھی افسران اور قریبی دوستوں نے عدیل اکبر کو ایک ایماندار، نرم دل اور فرض شناس پولیس آفیسر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کی خودکشی نے پوری فورس کو غمزدہ کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی بڑی تعداد نے عدیل اکبر کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے، جبکہ کئی لوگوں نے اس واقعے کو پولیس افسران میں بڑھتے ذہنی دباؤ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

Comments are closed.