دوسروں کو لاڈلا کہنے والے آج خود لاڈلے ہو گئے ہیں،مونس الہی

اسلام آباد (زورآور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الہیٰ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو ریلیف ملنے پر ردِعمل دیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں کو لاڈلا کہنے والے آج خود لاڈلے ہو گئے ہیں۔ میاں نواز شریف ایک سزایافتہ مجرم کو دندناتے پھرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
مگر نہ پیسے، نہ موٹرسائیکلیں، نہ قیمے والے نان اور نہ ہی جنت کے پاس ان کے کسی کام آئیں گے۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عوام انہیں مسترد کر چکے ہیں۔ ن لیگ کر لے جو کرنا ہے!۔نوازشریف کو عدالتوں سے ریلیف ملنے پر فواد چوہدری نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں جو ریلیف نواز شریف کو ملے کوئی اور جماعت اس کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔سابق وفاقی وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 1988 سے پاکستان کی سیاست میں نواز شریف کیلئے وہ وہ ہوا جس کا تصور کرنا بھی کسی اور کیلئے ممکن نہیں۔خیال رہے کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی عملے کی5افراد لاہور سے دبئی پہنچے گے، نواز شریف دبئی میں 2دن گزاریں گے۔

 

Comments are closed.