تہران ، امریکی حملوں کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج ، ایرانی صدر کی بھی شرکت

تہران میں جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج ، ایرانی صدر کی بھی شرکت

تہران

ایران کے جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے خلاف دارالحکومت تہران میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مارچ کیا۔

تہران کے انقلاب اسکوائر  پر ہونے والے اس احتجاج میں ایرانی صدر  مسعود پزشکیان سمیت دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے بھی  شرکت کی۔

مظاہرین نے ایران پر  امریکی حملوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی، احتجاج میں شریک افراد نے بینرز  اٹھا رکھے تھے جن پر امریکا کے خلاف نعرے درج تھے۔

امریکا اور  اسرائیل کے خلاف ہونے والے اس احتجاج میں خواتین نے بھی شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ کی تصاویر  اٹھا رکھی تھیں۔

مظاہرین نے حکومت سے یکجہتی کا اظہار  کیا اور کہا کہ وہ دشمن کے خلاف بڑی جنگ لڑنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Comments are closed.