سانحہ 9مئی تمام چالان عدالت پیش کر دیئے ،ایس ایس پی

لاہور (زور آور نیوز) 9 مئی کے تمام مقدمات کے چالان انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جمع کرا دئیے گئے۔ تمام شواہد چالان کے ساتھ لگا دئیے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 9 مئی کے مقدمات میں عمران خان کا جیل ٹرائل ہوگا۔ پی ٹی آئی قیادت نے تعاون کرنے سے انکار کیا۔
چئیرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سے پہلے بھی رابطہ کیا گیا انہوں نے تعاون نہیں کیا،چئیرمین پی ٹی آئی کا 9 مئی کے مقدمات میں اب جیل ٹرائل ہو گا۔جب کہ 9 مئی کے واقعات پر فیصل آباد اور قصور پولیس نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا، پولیس افسران نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے تفتیش شروع کردی،فیصل آباد پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے تفتیش شروع کردی۔ پولیس افسران نے فیصل آباد میں درج مقدمے پر دونوں ملزمان سے سوالات کیے۔ پولیس افسران نے 9 مئی واقعات پر ڈیڑھ گھنٹے سے زاہد تفتیش کی، تفتیش کے بعد فیصل آباد اور قصور ٹیم اڈیالہ جیل سے روانہ ہوئی۔راولپنڈی پولیس افسران کے بھی 9 مئی واقعات پر تحقیقات کے آغاز کے لیے جلد جیل دورے کا امکان ہے۔راولپنڈی پولیس 9 مئی کے مزید پہلوؤں پر شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے تفتیش کرے گی۔ یاد رہے کہ راولپنڈی پولیس کو بھی سابق وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی اجازت مل گئی، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 9 مئی کے کیسز میں راولپنڈی پولیس کو تفتیش کی اجازت دی۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے گوجرانوالہ پولیس کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے تفتیش کی درخواست مسترد کردی۔

 

 

Comments are closed.