اسلام آباد پولیس میں تبادلے اور تعیناتیاں، متعدد افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

اسلام آباد پولیس میں تبادلے اور تعیناتیاں، متعدد افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے مختلف افسران کے تبادلوں اور نئی تعیناتیاں کی ہیں جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔ یہ تقرریاں و تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اورتا حکم ثانی برقرار رہیں گے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی شمس الدین دھوکی (بی ایس -17)، کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز تعینات کر دیا گیا۔

ڈی ایس پی قائم الدین سومرو (بی ایس-17)،کو ڈی ایس پی ٹریفک تعینات کیا گیا۔

ڈی ایس پی غلام قاسم (بی ایس-17)، جو اس وقت سیکیورٹی اینڈ ڈولفن میں تعینات تھے، کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی ایس پی ارشاد علی ابڑو (بی ایس-17) کوانہیں ڈی ایس پی سیکیورٹی اینڈ ڈولفن تعینات کر دیا گیا۔

ڈی ایس پی ملک دلاور خان (بی ایس -17) کو ڈی ایس پی وی وی آئی پی روٹ تعینات کر دیا گیا۔

انسپکٹر محمد اقبال سوہی (بی ایس-16)، جو آپریشن ڈویژن (انچارج ایس ایس او آئی یو سوہان زون) میں خدمات انجام دے رہے تھے، کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ڈویژن (او پی ایس) تعینات کر دیا گیا، تاہم وہ اپنے سابقہ عہدے پر بھی اضافی چارج برقرار رکھیں گے۔

انسپکٹر اختر عباس (بی ایس-16)، جو آپریشن ڈویژن میں انویسٹی گیشن آفیسر کے طور پر تعینات تھے، کو بھی ڈی ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ڈویژن (او پی ایس) تعینات کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے نئے عہدوں کا چارج سنبھالیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس میں تبادلوں اور نئی تعیناتیوں کا سلسلہ کارکردگی کو مزید بہتر بنانے، امن و امان کی صورتحال کو مؤثر انداز میں سنبھالنے اور شہریوں کو بہتر سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ان اقدامات سے مختلف شعبہ جات میں تیزی اور شفافیت آئے گی۔

Comments are closed.