سمندری طوفان  شنگھائی سے ٹکرا گیا، لاکھوں لوگوں کی نقل مکانی

سمندری طوفان  شنگھائی سے ٹکرا گیا، لاکھوں لوگوں کی نقل مکانی

تیز ہواؤں اور شدید بارشوں سے نظام زندگی مفلوج، ٹرین سروس معطل، پروازیں منسوخ

شنگھائی

سمندری طوفان ’’کو مے‘‘ چین کے شہر شنگھائی سے ٹکرا گیا، چین کے معاشی مرکز میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، ساحلی علاقوں سے 2 لاکھ 80 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

چین میں طوفان ’’کو  مے‘‘ شنگھائی کے ساحل سے ٹکرا گیا، ہواؤں اور شدید بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا، شہر بھر میں ٹرین سروس معطل اور سیکڑوں پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

گزشتہ روز بیجنگ اور مضافات میں ہونیوالی طوفانی بارشوں کے دوران حادثات سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق طوفان کے خدشے کے باعث 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق شنگھائی سے ٹکرانے والا یہ طوفان 1949ء کے بعد شدید ترین ہے۔

Comments are closed.