صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی ترجیح اول ہے ، اویس لغاری
اسلام آباد
ولی الرحمن
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں تمام شعبوں میں بہتری کے اقدامات جاری ہیں، صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی ترجیح اول ہے۔
انھوں نے یہ بات صارفین کی سہولت کیلئے اسلام آباد میں 118 سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔
وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ وزارت توانائی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، بجلی صارفین کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ وزارت توانائی میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے، صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی ترجیح ہے۔
وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ نئے سسٹم میں ہماری ایک ایک غلطی سامنے آئے گی۔
Comments are closed.