یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کا پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بھرپور ریلی کے انعقاد کا اعلان –

 : اسلام آباد

یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی بزنس کمیونٹی آج ہفتہ کو پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بھرپور ریلی نکالے گی  جو اسلام اباد کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی ہوگی

  جڑواں شہروں کے تاجروں کو اس ریلی میں بھرپوشرکت کر کے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق صدر آئی سی آئی سردار یاسر الیاس خان ،صدر انجمن تاجران پاکستان اجمل بلوچ ، رانا قیصر ،خالد چوہدری ،نثار مرزا ،ملک محسن خالد ودیگر کی جانب سے ریلی کی قیادت کے لئے دعوت دئیے جا نے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا –

ظفر بختاوری نے کہا کہ کل جو ڈراون ہماری بہادر افواج نے مار گرائے ہیں وہ تمام اسرائیلی تھے ۔ قوم کو یہ پتہ ہونا چاہیے کہ بھارت اوراسرائیل ملکر ایک سازش کے تحت اگے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ اپنے عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔

سردار یاسر الیاس نے ظفر بختاوری کو ریلی کی قیادت کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اج کی ریلی میں پوری طاقت کے ساتھ شرکت کر کے اج کی اس ریلی کو کامیاب بنائیں اوردشمن پر واضع کریں کہ پاک فوج چھ لاکھ نہیں 25 کروڑ ہے ۔

اجمل بلوچ نے کہا کہ اج ہم ظفر بختاوری کو درخواست کرتے ہیں کہ وہ ریلی میں اپنی ٹیم کے ساتھ نہ صرف شریک ہوں بلکہ ہماری سرپرستی بھی کریں ۔

انہوں نے کہ ہماری افواج نے جس طرح بھارت کو سبق سیکھایا وہ رہتی دنیا تک انھیں یاد رہے گا ۔

بزنس کمیونٹی کی قیادت نے اس عزم کا کا اظہار کیا کہ اج اسلام اباد کی فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر ، پاکستان زندہ باد اور پاک فوج پائندہ باد کے نعروں گونجے گی ظفر بختاوری نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی بقا و سلامتی کی ضامن ہے ،ملکی سالمیت پر آنچ آئی تو ہر پاکستانی سپاہی کا کردار ادا کرے گا، پوری قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے، جو ہر میدان میں بے مثال قربانیاں دے کر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنارہی ہیں۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج جس جرأت، حکمت اور قومی جذبے سے اپنے فرائض انجام دے رہی  ے، وہ قابلِ تحسین اور لائقِ تقلید ہے ۔

سردار یاسر الیاس نے کہا کہ دشمن کی جارحیت کیخلاف پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وقت پڑنے پر وطنِ عزیز کے لیے ک بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

Comments are closed.