بجٹ میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو دیا گیا ریلیف خوش آئند ہے ، عثمان بسرا

بجٹ میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو دیا گیا ریلیف خوش آئند ہے ، عثمان بسرا

فروخت کنندگان کیلئے بڑھایا گیا ٹیکس بجٹ منظوری سے قبل واپس لیا جائے

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے آفیشل کوارڈنیٹر و چیئرمین یوتھ کمیٹی آئی سی سی آئی انجنئیر عثمان نواز بسرا نے بجٹ میں پراپرٹی سیکٹر کو دئیے گئے ریلیف کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو دیا گیا ریلیف خوش آئند ہے

مزید ایسے اقدامات سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان کو ایک پرکشش منزل بنائیں گے۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ پراپرٹی فروخت کنندگان کیلئے جو ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح بڑھائی گئی ہے وہ دئیے گئے ریلیف پر پانی پھیر دے گی ، اس لئے اس کو بجٹ منظوری سے قبل واپس لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کمرشل جائیدادوں ، پلاٹس اور گھروں کی منتقلی پر 7 فیصد کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا خاتمہ ، اسلام آباد کی حدود میں جائیداد کی خریداری پر اسٹامپ پیپر ڈیوٹی چار فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کرنے کی تجویز، دس مرلہ تک کے گھروں اور دو ہزار مربع فٹ کے فلیٹس پر ٹیکس کریڈٹ کا اعلان اور حکومت کا مورگیج فنانسنگ کو بھی فروغ دینے کا فیصلہ وہ بہترین اقدامات ہیں جو اس رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو بحال کریں گے۔

Comments are closed.