فائنل مقابلے کیلئے پوری طرح تیار ہیں ، شاہین شاہ آفریدی

فائنل مقابلے کیلئے پوری طرح تیار ہیں ، شاہین شاہ آفریدی

دبئی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بھارت کے خلاف فائنل کیلئے تیار ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ فیملی کے نام کرتاہوں۔

یاد رہے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، فائنل میں ایک بار پھر روایتی حریف بھارت کیساتھ جوڑ پڑے گا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے تین، تین، صائم ایوب نے 2 جبکہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

بنگلادیش کو شکست دینے کے بعد پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی جو اتوار کو بھارت کے ساتھ مقابلہ کریگی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پہلی بار ایشیا کپ کے فائنل میں آمنے سامنے آئیں گی۔

Comments are closed.