آئین و قانون میں رہ کر عمران خان کو رہا کرائیں گے: سہیل آفریدی

آئین و قانون میں رہ کر عمران خان کو رہا کرائیں گے: سہیل آفریدی

راولپنڈی

شمشاد مانگٹ

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ آئین و قانون میں رہ کر عمران خان کو رہا کرائیں گے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا  تھا کہ  بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیرِ اعلیٰ بنایا ہے، ہمیں نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا ہے، اپنے قائد کی ہدایات کا انتظار کرنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم ایک سیاسی جماعت ہیں، ہم نے آئین اور قانون میں رہ کر بانیٔ پی ٹی آئی کو رہا کروانا ہے، یقین دلاتا ہوں میں آپ کو مایوس نہیں کروں گا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو ٹیلیفون کر کے مبارکباد دی، اپنی گفتگو میں اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مفاد میں وفاق آپ کے ساتھ مل کر چلنے کو تیار ہے۔

علاوہ ازیں  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں،  میں نے وزیراعظم کو بتایا کے پی ساڑھے 4 کروڑ عوام کا صوبہ ہےجن کے حقوق کی  ذمہ داری میری ہے۔

Comments are closed.