ویسٹریج پولیس کی کامیاب کارروائی ، دو ماہ قبل چوری کرنے والا ملزم گرفتار

ویسٹریج پولیس کی کامیاب کارروائی ، دو ماہ قبل چوری کرنے والا ملزم گرفتار ،30 لاکھ روپے اور دس لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات برآمد

راولپنڈی

شمشاد مانگٹ

ویسٹریج پولیس نے مؤثر کارروائی کے ذریعے دو ماہ قبل شہری کے گھر میں ہونے والی چوری کی واردات کا پردہ چاک کر دیا۔ تحقیقات کے دوران مدعی مقدمہ کا ماموں زاد ہی چور نکلا، جس نے فیملی کی غیر موجودگی میں گھر میں داخل ہو کر قیمتی طلائی زیورات اور غیر ملکی کرنسی چوری کی تھی۔

چوری کی واردات میں مسروقہ طلائی زیورات اور غیر ملکی کرنسی فروخت کر کے حاصل کی جانے والی رقم 30 لاکھ روپے اور دس لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات پولیس نے برآمد کر لیے۔ ابتدائی طور پر مدعی کو اپنی گھریلو ملازمہ پر شک تھا، لیکن پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کیا اور پھر انکشاف ہوا کہ مدعی کا اپنے ہی ماموں زاد نے چوری کی تھی۔

زیرِ حراست ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے 30 لاکھ روپے کی رقم اور 10 لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات برآمد کر لیے۔ ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ اس نے چوری کی واردات فیملی کی غیر موجودگی میں کی تھی۔

ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ ایسے افراد جو شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرتے ہیں، قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔ ان کی کارروائیوں کو بے نقاب کر کے انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ ویسٹریج پولیس کی اس کامیاب کارروائی سے واضح ہوتا ہے کہ پولیس شہریوں کی حفاظت اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ پرعزم ہے، اور چوروں و مجرمان کو قانون کے شکنجے میں لا کر انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Comments are closed.