اب تک ایرانی میزائلوں نے اسرائیل میں کن جگہوں کو نشانہ بنایا اور کتنا نقصان ہوا

  اب تک ایرانی میزائلوں نے اسرائیل میں کن جگہوں کو نشانہ بنایا اور کتنا نقصان ہوا ، رپورٹ

اسلام آباد

ولی الرحمن

‏تل ابیب
‏تل ابیب میں ایرانی بیلسٹک میزائلوں نے شدید تباہی مچائی۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوئیں، گاڑیاں جل گئیں، اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اسرائیل کی وزارت دفاع سمیت اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی ہنگامی سروسز  کے مطابق ، تل ابیب کے مضافاتی علاقے رمت گان میں کم از کم 34 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے ایک خاتون شدید زخمی تھی اور ایک شخص ہلاک ہوا ۔

‏یروشلم
‏یروشلم میں دھماکوں کی آوازوں اور میزائل حملوں کی اطلاعات ہیں۔ ایرانی میزائلوں نے شہر کے اوپر پرواز کی، اور سائرن بجتے رہے، لیکن نقصان کی مخصوص تفصیلات محدود ہیں۔ رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت کی گئی ۔

‏حیفا
‏حیفا اور اس کے مضافاتی علاقوں میں ایرانی میزائلوں نے حملے کیے، جن میں حیفا ریفائنری اور کریات بیالیک میں رافیل ملٹری کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا۔ ریفائنری میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور شہر میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ شمالی اسرائیل، بشمول حیفا، میں متعدد ہلاک اور کم سے کم 14 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے کئی ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔

‏مغربی گلیل
‏شمالی اسرائیل کے مغربی گلیل علاقے میں میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں، جہاں کم از کم 18 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے کئی کی حالت نازک ہے ۔

‏گش دان

‏تل ابیب کے قریبی علاقے گش دان میں پانچ افراد زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت نازک تھی۔ نقصانات میں عمارتوں اور گاڑیوں کی تباہی شامل ہے ۔

‏ایلات
‏جنوبی اسرائیل کے بندرگاہی شہر ایلات میں ایک ڈرون یا میزائل کی وجہ سے ایئر رننگ سائرن بجائے گئے، لیکن نقصان کی مخصوص تفصیلات نہیں ملیں ۔

‏اس کے علاوہ ایرانی میزائلوں نے اسرائیل کے اہم فضائی اڈوں “رمت ڈیوڈ، پامچیم، اور نیواتیم” کو بھی نشانہ بنایا ہے ۔

‏رپورٹس کے قریب مجموعی طور پر اسرائیل میں ہلاکتیں 30 سے زیادہ جبکہ زخمیوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے ۔

Comments are closed.