راولپنڈی ، 28 سالہ خاتون پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی گئی
راولپنڈی
شمشاد مانگٹ
اسلام آباد میں 28 سالہ خاتون پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی گئی ۔
تھانہ کرپا کے مطابق ثانیہ بی بی نے بتایا کہ میرے سسرمستاسب حسین اور شوہرعادل محمود نے پہلے میرے ساتھ جھگڑا کیا
سسر نے میرے سرپرکوئی ڈنڈ ا نما چیزماری جس سے میراسر چکرا رہا تھا اور رات 11 بجے تیل چھڑک کرمجھے آگ لگا دی گئی ، شک ہے کہ میرے سسر مستاسب حسین نے مجھے آگ لگائی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ثانیہ نے 2 سال قبل عادل محمود کے ساتھ کورٹ میرج کی تھی۔
آگ لگنے سے اس کاجسم 40 فی صد جھلس گیا ، اسے پمز ہسپتال میں داخل کرادیاگیا ۔
Comments are closed.