گزشتہ رات تھانہ سیکرٹریٹ ایریا کی حدود میں واقع قائداعظم یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل نمبر 5 میں ایک نوجوان دیوار پھلانگ کر داخل ہو گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
اطلاعات کے مطابق نوجوان ہاسٹل کے واش روم میں داخل ہوا، تاہم طالبات کے شور مچانے پر لیڈی وارڈن اور سیکیورٹی اسٹاف نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے موقع پر ہی قابو کر لیا۔
طالبات کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نوجوان کو گرفتار کر کے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا۔
گرفتار نوجوان کی شناخت فیضان ستی ولد راجہ خالد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ نمبر 4/26 درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے پسِ پردہ مبینہ طور پر لڑکی کا چکر بتایا جا رہا ہے، تاہم پولیس تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔
Comments are closed.