سہ ملکی ٹی 20 سیریز ، زمبابوے کی سری لنکا کو67 رنز سے شکست

سہ ملکی ٹی 20 سیریز ، زمبابوے کی سری لنکا کو67 رنز سے شکست

راولپنڈی

سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں زمبابوے نے سری لنکا کو67رنز سے شکست دے دی۔

سری لنکا کی دعوت پر زمبابوے کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 162رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سےریان برل نے 18اور برینڈن ٹیلر نے 11، موسیکیوانے 11اور مارو مانی نے 10رنز بنائے، برائن بینیٹ 49اور سکندر رضا 47رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ سری لنکا کی جانب سے وینندو ہسارنگا نے 3اور ایشان ملنگا نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری جانب163رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ہوری ٹیم 95رنز پر ڈھیر ہوگئی، میچ کے ابتدا میں ہی سری لنکن ٹیم دباؤ کا شکار رہی اور 30 رنز تک اُس کے چار کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔

سری لنکا کی جانب سے بھانوکا راجا پاکسے نے 11اور کامیندو مینڈس نے 9، کوشال مینڈس نے 6اور کوشال پریرا نے 4رنز بنائے جب کہ کپتان کپتان داسن شاناکا 34 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔

علاوہ ازیں زمبانوے کی جانب سے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بریڈ ایونز3 ، رچرڈ نگاروا2 اورریان برل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے ایونٹ کے ابتدائی معرکے میں زمبابوے کی ٹیم کو میزبان پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ آج سری لنکا کے خلاف یہ اِن کی پہلی فتح ہے۔

Comments are closed.