اسلام آباد(ظفر ملک)آئی ایم ایف نے حکومت کو 3ارب ڈالرزقرضہ دینے کا معائدہ کر کے شہباز ،نواز اوردیگر حکومتی شراکت داروں کے پسینے نکلوا دئیے ہیں،عمران خان کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے بات چیت پر عمل درآمد شروع کر دیاگیا،اگست کے پہلے ہفتہ میں حکومت خاتمہ پر اتفاق رائے بھی کر لیا گیا،معلومات کے مطابق آئی ایم ایف کے سٹاف آفسر کی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد اب آفٹر شاکس آنا شروع ہو گئے ہیں،معلوم ہوا ہے کہ تین ارب ڈالرز میں سے موجودہ حکومت کو صرف ایک ارب ڈالرہی ملے گا،جبکہ دیگر دو ارب ڈالرز میں سے ایک ارب ڈالر نگران سیٹ اپ اور ایک ارب ڈالر نئی بننے والی حکومت کو دیا جائے گا،آئی ایم ایف کی پالیسی پر حکومت شدید پریشانی میں مبتلا ہے اور اگر اس پر حکومت کو طول دینے کی سوچ کہیں پنپ رہی تھی تو وہ دم توڑ گئی اور نگران سیٹ اپ کو طول دینے کی خواہش بھی جنم لینے سے قبل ہی دفنا دی گئی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے مدت پر انتخابات پر بھی زور دیا ہے اورکہا ہے کہ جب تک سیاسی استحکام میں نہیں آئے گا اس وقت تک کوئی پروگرام کامیاب نہ ہو سکے گا،مسلم لیگ ن کے ذرائع کاکہنا ہے کہ یہ سب عمران خان کی ملاقات کے بعد عمل میں لایا گیا ہے اور اس میں شائد حکومت کی بھی کوئی جماعت شامل ہو،دوسری جانب سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ عام انتخابات وقت پر ہی ہونگے اور اس سلسلہ میں نگران سیٹ اپ پر میاںنواز شریف او ر آصف علی زرداری کی مشاورت ہو چکی ہے اورموجودہ حکومت اگست کے پہلے ہی ہفتہ میں توڑ دی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Trending
- اسلام آباد میں ہاؤس ہولڈ سروے جاری، ڈی سی عرفان میمن کا شہریوں سے بھرپور تعاون کی اپیل
- اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، ملاوٹی دودھ بنانے کا کارخانہ سیل، 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج
- ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کا اسلام آباد پولیس میں کرپٹ مافیا کے خلاف بڑا ایکشن، 5 اہلکاروں کو برخاست کردیا
- سہ ملکی کرکٹ سیریز ، افتتاحی میچ میں پاکستان کی زمبابوے کو 5 وکٹ سے شکست
- خیبر پختونخوا ، سیکورٹی فورسز کے دو کامیاب آپریشنز ، خوارج کا اہم رِنگ لیڈر سجاد عرف ابوذر سمیت 23 خوارج ہلاک
- الغازی ٹریکٹر کیس از سر نو کارروائی کے لیے کمپٹیشن کمیشن کے سپرد
- پاکستان کی جانب سے غزہ متاثرین کے لیے مزید 100 ٹن امدادی سامان روانہ
- خیبرپختونخوا،سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں ، بھارتی حمایت یافتہ 15 دہشتگرد ہلاک
- آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے حلف اٹھا لیا
- مقبوضہ مغربی کنارے اور مسجد اقصی میں قابض اسرائیلی فورسز کی شرانگیزی ، پاکستان کی شدید مذمت
آئی ایم ایف نے اپنے پنجے پی ڈی ایم حکومت کے گرد گاڑھ دیئے ،معائدہ نے پسینے نکال دیئے
Prev Post
Comments are closed.