کراچی ( شو بز ڈیسک ) معروف اداکارہ اشنا شاہ نے امتِ مسلمہ اور غیر مسلموں پر زور دیا ہے کہ وہ سور البقرہ ترجمے کے ساتھ پڑھیں۔
اشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر امتِ مسلمہ اور غیر مسلموں کے لیے خصوصی پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ میری مسلمانوں اور غیر مسلموں سے گزارش ہے کہ آپ قرآن پاک کی سور البقرہ کو ترجمے کے ساتھ پڑھیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں آج جو کچھ بھی ہورہا ہے، اللہ نے مسلمانوں کو قرآن پاک کی سورة البقرہ میں پہلے ہی بتا دیا تھا۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے سور البقرة کو ترجمے کے ساتھ پڑھا ہے اور میرے رونگٹے کھڑے ہوگئے ہیں واضح رہے کہ اشنا شاہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی درندگی اور نسل کشی کے خلاف مسلسل آواز اٹھاتی نظر آرہی ہیں، وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے بیگناہ اور معصوم فلسطینیوں کی آواز بنی ہوئی ہیں۔
Comments are closed.