آر ڈی اے ٹاسک فورس کی قانونی اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی غیر مجاز تعمیرات کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔
ٹاسک فورس نے 3 ہاؤسنگ سکیموں، ایک منظور شدہ ہاؤسنگ سکیم گلشن آباد کی غیر قانونی تعمیرات اور 2 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں رائل مرینا سٹی اور ملٹی گارڈن فیز-II کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے سائٹ کے دفاتر، بنکر، باؤنڈری والز، روڈ انفراسٹرکچر اور داخلی راستوں کو مسمار کر دیا۔
راولپنڈی: ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی کی ہدایات کی روشنی ٹاسک فورس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ٹاسک فورس نے تین ہاؤسنگ سکیموں، ایک منظور شدہ ہاؤسنگ سکیم گلشن آباد کے موضع کلیال اور کلری مورگاہ میں غیر قانونی تعمیرات اور دو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں رائل مرینا سٹی موضع ڈھوک عبداللہ اور ملٹی گارڈن فیز-II موضع چاہان راولپنڈی کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اور سائٹ دفاتر، بنکر، باؤنڈری والز، روڈ انفراسٹرکچر اور داخلی رکاوٹیں مسمار کر دیں ہیں۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ڈی جی آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کی ہدایات پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے فراڈ اور شہریوں سے لوٹ مار روکنے کے لیے تمام غیر قانونی سوسائٹیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کے ناجائز قبضوں کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ اسلحہ کے زور پر زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جن ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان قانونی دستاویزات مکمل کر چکے ہیں انہیں زمین کا قبضہ دے دیا گیا ہے۔ آر ڈی اے عوام الناس کی معلومات کے لیے وقتاً فوقتاً پریس ریلیز جاری کرتا رہتا ہے۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری نہ کریں اور آرڈی اے کی ویب سائٹ www.rda.gop.pk پر جاننے کی درخواست کی ہے اور مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ صرف منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں سے خرید و فروخت کریں۔ حکام کے مطابق اس سے قبل مذکورہ ہاؤسنگ سکیم کے مالکان اور اسپانسرز کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے اور غیر قانونی اشتہارات، بکنگ اور ڈویلپمنٹ روکنے کے لیے نوٹس جاری کیے گئے تھے۔ ان جائیدادوں کے مالکان قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے بکنگ آفس چلا رہے تھے۔ آپریشن ٹیم جس میں محمد عثمان باجوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹربلڈنگ کنٹرول آر ڈی اے، مہوش نسیم اسسٹنٹ ڈائریکٹرپلاننگ، تھانہ دھمیال اورتھانہ چونترہ راولپنڈی کی پولیس ٹیم، آر ڈی اے سکیم و بلڈنگ انسپکٹرز، ضلع کونسل کے انسپکٹر، ضلعی انتظامیہ کے نمائندے اور دیگر ٹیم ممبران نے مشترکہ طور پر گرینڈ آپریشن کیا
Trending
- گولڈ باکس کی فیروز خان کے ساتھ نئی شراکت داری کے ذریعے مارکیٹ میں پوزیشن مضبوط
- انسانی خدمت آج بھی زندہ ہے، ایک زندہ مثال: طیب عابد
- دبئی رَن 2025: شیخ زاید روڈ پر دوڑتا ہوا شہر
- لاڑکانہ ، او پی ایف کالونی میں بچی گٹر میں گر کر جاں بحق
- فیض حمید کا کورٹ مارشل شفاف عدالتی عمل ہے ، قیاس آرائیاں نہ کی جائیں ، ترجمان پاک فوج
- بڈیانہ چونڈہ روڈ پر تیز رفتار کار کی لوڈر رکشہ کو ٹکر، 3 مزدور جاں بحق
- ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی الیکشن کمیشن میں پیش
- مولانا فضل الرحمان کا 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرنے کا اعلان
- اسلام آباد پولیس کارروائی ، غیر قانونی طور پر مقیم 539 افغان باشندے گرفتار
- آئی سی سی کا ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے شیڈول کا اعلان ، پاکستان کے تمام میچز سری لنکا میں ہونگے
Comments are closed.