اداکارہ ثروت گیلانی اور ڈاکٹر فہد مرزا کے ہاں بیٹی کی پیدائش

پاکستانی معروف اداکارہ ثروت گیلانی اور ڈاکٹر فہد مرزا کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوگئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے انسٹااسٹوری شیئر کرکے اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا۔

فیشن میگزین کی جانب سے ثروت گیلانی اور ڈاکٹر فہد مرزا کو بیٹی کی ولادت پر مبارک باد پیش کی گئی تو اداکارہ نے پہلے اسے اپنی انسٹا اسٹوری پر ری شیئر کرکے اور بعد میں باقاعدہ پوسٹ کرکے بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا

Comments are closed.