ارباز خان دوسری بار دلہا بننے کے لیے تیار

مبئی:  بالی وڈ کے معروف اداکار ارباز خان کی دوسری شادی کی تاریخ سامنے آگئی وہ بالی وڈ کی میک اپ آرٹسٹ سے شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز کی سابقہ گرل فرینڈ جارجیا اینڈریانی سے بریک اَپ کے بعد وہ رواں ماہ 24 دسمبر کو میک اپ آرٹسٹ شورہ خان سے دوسری شادی کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار ارباز خان اور شورہ خان کی شادی کی تقریب ممبئی میں منعقد کی جائے گی، اس تقریب میں دونوں کے خاندان اور قریبی دوست شرکت کریں گے۔

Comments are closed.