عالمی ادارے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں غزہ کے 19 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
یو این آر ڈبلیو اے نے بتایا کہ اس وقت 12 لاکھ بے گھر افراد ادارے کے 156 مراکز میں مقیم ہیں۔
غزہ میں یو این ڈبلیو آر اے کے ڈائریکٹر تھامس وائٹ نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ لوگوں کو رفح جانے پر مجبور کیا جا رہا ہے، مگر وہاں دن بھر لڑاکا طیاروں کی آوازیں گونجتی رہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگ ہم سے پوچھتے ہیں کہ انہیں کہاں تحفظ مل سکتا ہے، مگر ہمارے پاس انہیں بتانے کے لیے کچھ بھی نہیں۔
Comments are closed.