اشنا شاہ فلم ’چِکّڑ‘ کے پریمیئر کی تقریب کے دوران بھی مظلوم فلسطینوں کو نہ بھولیں

اداکارہ اشنا شاہ اپنی آنے والی فلم ’چِکّڑ‘ کے پریمیئر کی تقریب کے دوران بھی مظلوم فلسطینوں کو نہ بھولیں اور ان سے یکجہتی کا اظہار کردیا۔ گزشتہ روز عثمان مختار اور اداکارہ اشنا شاہ کی فلم ’چِکّڑ‘ کا رنگا رنگ پریمیئر کراچی میں منعقد ہوا۔ دوران پریمیئر اداکارہ سیاہ لباس میں ملبوس نظر آئیں جبکہ انہوں نے اپنے ہاتھ میں فلسطینی علامت ’کیفیہ‘ باندھ رکھا تھا ان کے مطابق وہ فلسطینی مظلوموں سے اظہار یکجہتی کے لیے اتنا ہی کرسکتی ہیں۔

Comments are closed.