القادر ٹرسٹ میں حکومت کا کوئی عمل دخل ہے نہ عمران خان کا,لطیف کھوسہ

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ میں حکومت کا کوئی عمل دخل ہے نہ عمران خان کا۔ القادر یونیورسٹی میں حکومت کا پیسہ ہے تو حکومت واپس لے۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے عدالت سے چیئرمین پی ٹی آئی کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے 25، 30 نکات کی دستاویز پیش کی، اس پر تفتیش کرنی ہے۔ ہم نے نیب کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت میں دلائل دیے۔

Comments are closed.