مراکش کی تاریخ میں دو ہفتے قبل آنے والے ہولناک زلزلے کے بعد “المصطفی ویلفئیر ٹرسٹ” نے متاثرین کے لئے اپنی امدادی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں، اس سلسلہ میں چند روز پہلے “المصطفی” کے چئیرمین عبدالرزاق ساجد اپنی ٹیم کے ساتھ لندن سے مراکش کے آفت ذرہ علاقے Atlas Mountain پہنچے تھے جہاں انہوں نے مراکش میں موجود اپنی مقامی ٹیم کے ساتھ مل کر بے گھر ہو چکے افراد میں بنیادی کھانے پینے کی اشیا اور ضروری دواؤں کی ایک بڑی کھیپ تقسیم کی، عبد الرزاق ساجد نے بتایا کہ مراکش میں موجود ہمارے بیس کیمپ سے مسلسل امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، انہوں نے کہا ہم روزانہ 50 میل دور سے تباہ حال علاقوں میں پہنچتے تھے اور انتہائی خطرناک راستوں سے گزر کر ریلیف کا کام کرتے تھے، عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ تباہی اسقدر شدید ہے کہ زلزلہ زدہ علاقے میں کوئی ایک شخص بھی اپنے گھر میں نہیں رہ رہا کیونکہ بہت بڑی تعداد میں گھر تباہ ہوچکے ہیں اور جو مکمل تباہی سے بچ گئے ہیں وہ بھی رہائش کے لئے مخفوظ نہیں ہیں چاروں طرف تباہی کے افسوسناک اور خوفناک مناظر ہیں، ایک محتاط اعداد و شمار کے مطابق وہاں 3000 سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں 18000 سے زائد خاندان متاثرین میں شامل ہیں جبکہ 3 لاکھ سے زیادہ افراد ہوم لیس ہیں جو سب خیمہ بستیوں میں رہنے پر مجبور ہیں یہاں روڈ انفراسٹرکچر بھی مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے ، انہوں نے کہا “المصطفی ویلفئر ٹرسٹ” کی ہماری مقامی ٹیم فیملی فوڈ پیکٹس، ایمرجنسی میڈیکل سپلائی اور خیموں کا بندوبست بھی کر رہی ہے لیکن تباہی اتنی شدید ہے کہ وہاں متواتر بہت بڑے پیمانے پر ریلیف ایفرٹس کی ضرورت ہے اس لئے ہم یوکے سے بھی امدادی رقوم اور متاثرین کے لئے دیگر ضروری اشیا کا بندوبست کرنے کی کوششش کر رہے ہیں جس کے لئے ہمارے ڈونرز بھی ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔
Trending
- پاکستان کی قیام امن کیلئے ترجیحات
 - استنبول ، پاکستان و دیگر اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا غزہ میں پائیدار امن کیلئے لائحہ عمل پر غور
 - وزیراعظم کی زیرصدارت (ن) لیگی وفد نے 27 ویں آئینی ترمیم کی حمایت کے لیے پیپلز پارٹی سے مشاورت کی ، بلاول بھٹو
 - خیبرپختونخوا ، سیکیورٹی فورسز کے دو الگ الگ آپریشنز ، بھارتی حمایت یافتہ ’فتنۃ الخوارج‘ کے 3 دہشتگرہلاک ، آئی ایس پی آر
 - فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ، غزہ میں امن فوج بھیجنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
 - کمپیٹیشن کمیشن کی اسٹیل سیکٹر میں کمپٹیشن کی صورتحال پر رپورٹ جاری
 - ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد ، ملزم 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
 - اسلام آباد ہائیکورٹ ، آڈیو لیکس کیس جسٹس بابر ستار کی عدالت سے منتقل
 - عالمی بینک کا پاکستان کو اپنے 10 ترجیحی تجارتی معاہدوں کو ازسرِ نو متوازن بنانے کا مشورہ
 - کراچی روشنیوں کا شہر تھا، دعا ہے شہر اپنی عظمت رفتہ بحال کرسکے، احسن اقبال
 
			
				
Comments are closed.