الیکشن کیلئے ن لیگ مکمل طور پر تیار ہے، رانا ثناء

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ دانیال عزیز صوبائی حلقے کے ٹکٹ پر ناراض یا غصہ ہیں، تمام امیدواروں نے بڑے ڈسپلن کا مظاہرہ کیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن مکمل طور پر الیکشن کے لیے تیار ہے، بعض حلقوں میں 13، 13 امیدوار ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سب امیدوارں نے اپنے حق کی بات کی، کسی سے متعلق غلط بات نہیں کی، ن لیگ مکمل طور پر الیکشن کے لیے تیار ہے، کارکن پرجوش ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ قوم ہمیں بھرپور مینڈیٹ دے گی، ہم ملک کو اس بحران سے نکالیں گے، نواز شریف پورے ملک کا دورہ کریں گے۔

Comments are closed.