اسلام آباد(وقائع نگار)امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کی واشنگٹن ڈی سی میں ملکیت تاریخی اور قیمتی عمارت فروخت کر دی گئی۔ یہ عمارت نئی ایمبیسی بننے کے بعد 2003 سے خالی تھی، سفارتی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ واشنگٹن میں عمارت کی فروخت کے لیے بولی لگائی گئی۔ اور اسے 71 لاکھ ڈالر یعنی تقریبا 20 ارب روپے میں پاکستانی امریکن بزنس مین حفیظ خان نے خریدا۔پرانی عماعت طویل عرصے سے خالی تھی اور حکومت پاکستان کو ٹیکس کی مد میں لاکھوں ڈالر ادا کرنے پڑ رہے تھے۔ گذشتہ سال دسمبر میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کی پرانی عمارت فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بتایا گیا کہ سفارتخانے کی پرانی عمارت واشنگٹن کے مرکز میں اہم جگہ پر واقع ہے۔اس طرح کی عمارتوں کو قومی اثاثہ بنا کر رکھا جاتا ہے تاہم حکومت نے موجودہ معاشی صورتحال کے باعث عمارت کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پاکستانی سفارتخانے کی پرانی عمارت کی مالیت 5 سے 6 ملین ڈالر ہے۔ماضی میں خبریں آئی تھیں کہ مذکورہ عمارت کو پاکستانی کلچر سنٹر بنا دیا جائے۔واشنگٹن ڈی سی میں عام طور پر سفارتخانوں کی عمارتیں کرائے پر لی گئی ہیں تاہم پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو یہاں کئی عمارتوں کی ملکیت رکھتا ہے۔سفارتخانے کی نئی عمارت پاکستان ہاس جہاں سفارتکار رہائش ہذیر ہیں وہ بھی پاکستان کی ملکیت ہے ۔
Trending
- پاک-جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی
- افغان وزیر خارجہ کا دارالعلوم دیوبند کا دورہ، حدیث کی سند سے نوازا گیا، سیکیورٹی میں بدنظمی
- شادیوں سے ٹیکس وصولی میں 19 فیصد اضافہ ریکارڈ ، ایف بی آر کی سخت نگرانی رنگ لانے لگی
- ڈی آئی خان : پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ آور تمام 5 خوارج مارے گئے، 6 جوان شہید، 12 زخمی، آئی ایس پی آر
- دہشت گردی کا الزام کسی ایک جماعت یا ایک فیصلے پر نہیں لگایا جا سکتا ، پی ٹی آئی
- خیبرپختونخوا میں قیادت کی تبدیلی ، 13 اکتوبر کو نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب، سہیل آفریدی امیدوار نامزد
- ٹی ایل پی کے احتجاج پر مولانا فضل الرحمان متحرک، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور رانا ثناء اللہ سے رابطے
- پندرہ دن کی دلہن تیزاب گردی کا شکار، گوجرانوالہ میں حافظہ قرآن بچی سسرالیوں کے ظلم کی بھینٹ چڑھ گئی
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا “لازوال عشق” کیس میں بڑا فیصلہ
- رحیم یار خان ،اشتہاری طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
Comments are closed.