فاضل سپیشل جج انٹی کرپشن کورٹ بہاولپور محمد عباس نے سابق ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن پنجاب بریگیڈئیر…

فاضل سپیشل جج انٹی کرپشن کورٹ بہاولپور محمد عباس نے سابق ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن پنجاب بریگیڈئیر(ر) مظفر علی رانجھا سابق چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید اور سابق ایس ایچ او تھانہ سول لائن بہاولپور ملک طاہر عزیز اعوان کے دائمی وارنٹ گرفتاری اور پنشن بند کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ دیگر غیر حاضر ساتھی ملزمان وغیرہ کے وارنٹ گرفتاری بلا ضمانت اور انکی تنخواہیں بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت 16 مئی تک ملتوی کردی ہے بااثرملزمان نے کرپٹ عناصر سے ساز باز کرکے غلام رسول خان چیئرمین نیشنل پریس کلب/ چیئرمین پاکستان عوامی احتساب پارٹی بہاولپور کیخلاف دہشت گردی جرائم کے جعلی مقدمات درج کروائے تاکہ غلام رسول خان کرپٹ عناصر کیخلاف کیسوں کی پیروی نہ کرسکے دہشت گردی جرائم کے جعلی مقدمات میں غلام رسول خان کے بھائی لیاقت علی خان اور بیٹوں محسن رسول خان اور مرتضیٰ رسول خان کو بھی نامزد کیا گیا فاضل جج انسداد دہشت گردی کورٹ بہاولپور نے مکمل ٹرائل کے بعد غلام رسول خان اور اس کے بھائی اور بیٹوں کو باعزت بری کردیا تھا جعلی مقدمات درج کروانے اور پولیس کی جعلی و فرضی تفتیش اور جعلی ریکوری کیلئے چوہدری محمد طارق جاوید سابق سیشن جج بہاولپور نے بطور ڈیوٹی جج انسداد دہشت گردی عدالت بہاولپور بے گناہ ملزمان غلام رسول خان وغیرہ کا 30 یوم کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا سابق سیشن جج کے دوست محمد ایوب صابر مدعی مقدمہ نمبر 87/18 تھانہ سول لائن بہاولپور کے موبائل کی فرانزک لیبارٹری لاہور کی رپورٹ اور موبائل ڈیٹا DVD پراسیکیوشن نے فاضل عدالت انسداد دہشت گردی بہاولپور میں بطور ثبوت مجرمیت داخل کروائی تو دوران ٹرائل DVD عدالت میں چلائی گئی تو نامنہاد مدعی محمد ایوب صابر سابق کیوریٹر چڑیا گھر بہاولپور اور سابق سیشن جج بہاولپور اور سابق ڈائریکٹر انٹی کرپشن عمران رضا عباسی مرحوم سابق ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن محمد عابد وڑائچ حال ایس پی سپیشل برانچ بہاولپور شیخ وسیم اسلم سابق ایس ایچ او تھانہ کوتوالی بہاولپور و تفتیشی افسر دہشت گردی مقدمات اور جعلی گواہان منور پیر زادہ وغیرہ کی کالز کی ریکارڈنگ میں جعلی مقدمات درج کروانے سے لیکر ناحق جسمانی ریمانڈ جعلی ریکوریاں سیکشن 23 ضف کی درخواستیں خارج کروانے اور ناحق سزا دلوانے کی بات چیت پکڑی گئی غلام رسول خان نے ملزمان کیخلاف فاضل سپیشل جج انٹی کرپشن کورٹ میں استغاثہ دائر کیا چنانچہ محمد عباس فاضل سپیشل جج انٹی کرپشن کورٹ بہاولپور نے ملزمان بریگیڈیئر ریٹائرڈ مظفر علی رانجھا ، سابق چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ذاہد سعید سابق ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن محمد عابد وڑائچ ایس پی سپیشل برانچ بہاولپور ، مدعی مقدمہ نمبر 86/18 تھانہ کینٹ بہاولپور رانا کلیم احمد سابق سرکل آفیسر حال ڈی ایس پی پیٹرولنگ پولیس لودھراں محمد اسماعیل اے ایس آئی ریڈر ٹو سرکل آفیسر اور ملزمان ذاہد سعید سابق چیف سیکریٹری پنجاب بریگیڈئیر ریٹائرڈ مظفر علی رانجھا، محمد عابد وڑائچ سابق ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن حال تعینات ایس پی سپیشل برانچ بہاولپور رانا کلیم احمد حال ڈی ایس پی پیٹرولنگ پولیس لودھراں محرر تھانہ انٹی کرپشن محمد اسماعیل اے ایس آئی ، امجد وسیم نائب قاصد مزمل امام سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنکل انٹی کرپشن امتیاز رسول چیمہ سابق ڈپٹی ڈائریکٹر پراسیکیوشن محمد صفدر چیمہ اے ایس آئی سابق ریڈر انٹی کرپشن ، محمد سراج تبسم سابق اے ایس آئی تھانہ کینٹ ، محمد ایوب صابر سابق کیوریٹر چڑیا گھر بہاولپور ملک سلیم اللہ سابق سپرنٹینڈنٹ چیئرمین راشن کمیٹی چڑیا گھر منور پیرزادہ سابق سینئر کلرک چڑیا گھر جاوید شیرازی سابق سینئر کلرک چڑیا گھر حافظ محمد اقبال سابق ممبر راشن کمیٹی محمد عاصم انچارج فش ایکوریم چڑیا گھر بہاولپورملک طاہر عزیز اعوان انسپکٹر پولیس سابق ایس ایچ او تھانہ سول لائن بہاولپور شیخ محمد وسیم اسلم انسپکٹر سابق ایس ایچ او تھانہ کوتوالی بہاولپور احمد شیر شکری سابق سب انسپکٹر تفتیشی افسر تھانہ کوتوالی ، محمد اکبر خان جوئیہ سابق ایس ایچ او تھانہ کینٹ بہاولپور وغیرہ کو ٹرائل کیلئے نوٹس جاری کئے تھے اسی دوران ملزم امتیاز رسول چیمہ کی حد تک ہائیکورٹ نے فاضل سپیشل جج انٹی کرپشن کا حکم معطل کیا جبکہ دیگر ملزمان حاضر عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے عدالت میں جمع کروائے فاضل سپیشل جج انٹی کرپشن کورٹ بہاولپور نے نقول تقسیم کرنے کیلئے آئندہ سماعت 16 مئی تک ملتوی کردی ہے ۔

Comments are closed.