بلوچ مظاہرین پر تشدد، آئی جی اسلام آباد کا بیان سامنے آگیا

انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس اکبر ناصر خان  نے اسلام آباد میں بلوچ مظاہرین پر پولیس تشدد کے معاملے پر کہا ہے کہ ہم نے 6 گھنٹے صبر کیا اور طاقت کے استعمال سے گریز کیا، پولیس کے خلاف طاقت کا استعمال ہوا تو اپنی حفاظت کیلئے یہ سب کرنا پڑا۔

اپنے بیان میں آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر نے کہا کہ گزشتہ رات بلوچ مظاہرین سے 7 گھنٹے مذاکرات کیے، گرفتار کی گئیں تمام خواتین کو رات ہی رہا کر دیا تھا۔

اکبر ناصر خان نے کہا کہ اسلام آباد دارالحکومت ہے یہاں بہت سے غیر ملکی وفد آئے ہوئے ہیں، کوئی بھی نہیں چاہے گا کہ آپ کی اور ہماری جانیں خطرے میں ہوں، مظاہرین سے بچنے کیلئے جو کیا یہ سب ناخوشگوار تھا۔

Comments are closed.