اسلام آباد(وقائع نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے امجد پرویز دلائل دیں گے، امجد پرویز آج گھریلو مصروفیات کے باعث عدالت پیش نہیں ہو سکیں گے۔جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ کل سماعت ممکن نہیں، ضلعی کچہری کی شفٹنگ ہے، کل صبح ایف 8 کچہری میں کوئی کیس نہیں ہو سکے گا، یا ایسا ممکن ہو سکتا ہے کہ کل کچہری کی نئی عمارت میں سماعت کر لیتے ہیں؟
الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن نے جواب دیا کہ میں امجد پرویز سے بات کر کے 5 منٹ میں عدالت کو آگاہ کرتا ہوں جس پرعدالت نے توشہ خانہ کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا۔
وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن نے پیر تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کر دی اور کہا کہ کچہری کی شفٹنگ ہو رہی ہے، ہم بھی چاہتے ہیں کہ پیر تک سماعت ملتوی کی جائے۔اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل گوہر علی خان عدالت میں پیش ہوئے۔جج ہمایوں دلاور نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل گوہر علی خان سے کہا کہ آج کل بہت مصروف ہیں، امجد پرویز آج پیش نہیں ہو سکتے، سماعت پیر تک ملتوی کرنے کی استدعا کر رہے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل گوہر علی خان نے کہا کہ نئی کچہری میں نئے ماحول کے ساتھ توشہ خانہ کیس کی سماعت ہو گی، “گڈ ٹو سی یو ان نیو کچہری”، ساتھ ہی انہوں نے استدعا کی کہ توشہ خانہ کیس کے لیے پیر کو دن 11 بجے کا وقت مقرر کر لیں۔عدالت نے الیکشن کمیشن اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کر لی اور توشہ خانہ کیس کی سماعت پیر 17 جولائی 11 بجے دن تک ملتوی کر دی۔
Trending
- آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی: حارث رؤف پر 2 میچز کی پابندی، بھارتی کپتان پر 30 فیصد جرمانہ
- پرائیویٹائزیشن کے نام پر غبن کی نئی لہر: زرعی ترقیاتی بینک عرب حکمرانوں کے حوالے؟
- بہاولنگر: سرکاری گاڑی پر پروٹوکول کے ساتھ خواجہ سرا مہک ملک کا ڈانس پارٹی میں شرکت،عوام میں تشویش
- شاعر مشر ق اتحاد ملت اسلامیہ کے داعی تھے، چوہدری عبیداللہ
- ضلع مہمند میں پیرا میڈیکل بھرتیوں میں بے ضابطگیاں : وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا نوٹس ، فوری تحقیقات کا حکم
- مندرہ میں شادی کی تقریب پر پولیس کا چھاپہ، ڈانسرز سمیت 11 افراد گرفتار، 1.5 لاکھ روپے اور ساؤنڈ سسٹم برآمد
- راولپنڈی: تھانہ بنی کی حدود میں منشیات فروشوں کا راج، پولیس خاموش تماشائی ، شہریوں میں تشویش کی لہر
- ویسٹریج پولیس کی کامیاب کارروائی ، دو ماہ قبل چوری کرنے والا ملزم گرفتار
- ضلعی انتظامیہ کی ملازمین کو سرکاری طے شدہ رقم سے کم اجرت دینے والوں کے خلاف کاروائیاں
- اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے شاندار ولیمہ: راجہ حیدر جنجوعہ کی شادی کی تقریب میں اہم شخصیات کی شرکت
Comments are closed.