تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان نے سویڈن میں توہین قرآن کے واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ توہین رسالت اور توہین قرآن کے بڑھتے واقعات کے سدباب کے لئے جذبہ جہاد پیدا کرنا ہو گا۔او آئی سی اور اسلامی ممالک کے حکمران توہین رسالت اور توہین قرآن کے واقعات پر خود کو صرف مذمت تک ہی محدود نہ رکھیں۔ان خیالات کا اظہار تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ قاری نوید مسعود ہاشمی اور جنرل سیکریٹری حافظ احتشام احمد کی جانب سے جاری کئے گئے ایک مشترکہ بیان میں کیا گیا۔انہوں نے اپنے بیان میں نیٹو کے سربراہ ینس اسٹولتنبرگ کی جانب سے سویڈن میں توہین قرآن کے واقعہ کو اظہار رائے کی آزادی قرار دینے پر بھی شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور نیٹو سربراہ ینس اسٹولتنبرگ جیسے عناصر دنیا میں بدامنی کے اصل ذمہ دار ہیں کہ جو توہین رسالت اور توہین قرآن کو اظہار رائے کی آزادی قرار دیتے ہیں۔اس طرح کے شرپسند عناصر کے خلاف اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو اعلان جہاد کرنا چاہئیے۔جہاد کا راستہ اختیار کرکے ہی عالمی سطح پر حضور ﷺ کی عزت و ناموس اور قرآن کریم کی حرمت کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔صرف احتجاج اور مذمت کے دو بول اس قسم کے واقعات کا سدباب نہیں کر سکتے۔ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ توہین رسالت اور توہین قرآن کے مرتکب عناصر کی مکمل سرکوبی کے لئے عملی اقدامات میں پہل کرے۔اس حوالے سے ابتدائی طور پاکستان سویڈن کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات کو فوری طور پر منقطع کرے۔
Trending
- پی وی ایم سی میں 70 ملین روپے کی بے ضابطگی، سابق سیکرٹری کی بدعنوانی کے خلاف آواز بلند
- اسلام آباد : موٹروے چوک پر ماڈرن بس ٹرمینل میں غیر قانونی آپریشن، ٹریفک پولیس کی کارروائی پر سوالات اٹھنے لگے
- تھانہ بنی گالہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائیاں، چوری اور منشیات فروشی میں ملوث 6 ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے کی برآمدگیاں
- ڈاکٹر فاروق عادل کی نئی کتاب “دیکھا جنہیں پلٹ کے” شخصی خاکوں کا ایک جامع مجموعہ
- پاکستان کی ای کامرس مارکیٹ میں اضافہ ، آئندہ سال تک 7.5 بلین امریکی ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- اسلام آباد پولیس کی بڑی کامیابی ، “سٹار 96” ٹیرر گروپ کے پانچ خطرناک ملزمان گرفتار
- ملک میں بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری ، 29 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑنے پر مجبور
- صحافت میں سچائی کا سفر پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں کا بستر ہوتا ہے
- عمران خان کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست خارج
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز کا چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے مختلف اقدامات اور اختیارات کو سپریم کورٹ میں چیلنج
Comments are closed.