لاہور (بیورورپورٹ)جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی میں اہم سیاسی رہنماں کی شمولیت کیلئے رابطے تیز کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے،دونوں رہنماں نے ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے جہانگیر ترین کو نئی پارٹی کے قیام پر مبارکباد دی،ٹیلیفونک رابطے میں جہانگیر ترین نے پرویز خٹک کو ملاقات کی دعوت دی۔پرویز خٹک نے ملاقات کی دعوت قبول کر لی،دونوں رہنماں کے درمیان جلد ملاقات متوقع ہے۔ واضح رہے کہ سینئر سیاستدان جہانگیرترین نے نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کا باضابطہ اعلان کردیا ہے،نئی جماعت کی بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیرترین نے کہا کہ ہم ایک نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کی بنیاد رکھنے آئے ہیں، ہمارا ملک مشکلات سے گزر رہا ہے، میں ایک روایتی سیاستدان نہیں تھا، سیاست میں لیٹ آیا اور ایک مقصد کے تحت آیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کو ایک سیاسی قوت بنانے کیلئے دن رات محنت کی۔2013 کے الیکشن کے بعد ہم نے جماعت میں ایک نیا جوش جذبہ پیدا کردیا تھا، ہم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ تحریک انصاف ایک سیاسی قوت بن جائے، جب بھی الیکشن ہوں نہ صرف پی ٹی آئی جیتے بلکہ اصلاحات بھی لائی جائیں، اصلاحات لانا ہمارا مقصد تھا لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ ہوا، حالات بدتر ہونے لگے اور مایوسی پھیلنا شروع ہوئی۔ انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا مقصد بیرونی دنیا سے تعلقات کو ٹھیک کرنا اور احتساب کرنا تھا لیکن یہ سب کچھ نہ ہوسکا اور 9 مئی کے واقعات نے حالات کو یکسر تبدیل کردیا۔
Trending
- گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کی منظوری میں آئین و قانون کی مکمل پاسداری کا اعلان
- رابطہ عالم اسلامی کے سابق سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ بن عمر بن محمد نصیف انتقال کر گئے
- پاک فوج نے طالبان کو منہ توڑ جواب دیا، متعدد تربیتی کیمپ تباہ ، عطا تارڑ
- پاک افغان کشیدگی: چمن اور طورخم بارڈر آمد و رفت اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے بند
- ویمنز ورلڈ کپ ، آسٹریلیا نے بھارت کا 331 رنز کا ہدف حاصل کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا
- اورنگی ٹاؤن میں والد کو بچوں کے سامنے قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
- سندھ بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ، پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی
- راولپنڈی میں بیشتر شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھول دی گئیں، فیض آباد بدستور بند
- سی سی ڈی میں کڑا احتساب جاری، کرپشن پر ایس ایچ او معطل
- اسلام آباد پولیس اہلکاروں کا لاہور جانے سے انکار، محکمانہ دباؤ اور ڈسمس کی دھمکیوں سے فورس میں بے چینی
Comments are closed.